ہم عشق میں برباد ہیں برباد رہیں گے
ہم عشق میں برباد ہیں برباد رہیں گے
دل روئے گا تیرے لئے آنسو نہ بچیں گے
سینے میں چھپا رکھیں گے ہم راز محبت
اے جان وفا تجھ سے محبت نہ کریں گے
قسمت سے شکایت ہے گلہ تجھ سے نہیں ہے
تو نے جو دیا درد وہ ہنس ہنس کے سہیں گے
ڈھونڈھیں گی نہ اب تجھ کو یہ بے نور نگاہیں
تو سامنے بھی آئے تو دیکھا نہ کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.