ہم اتنا بندگی میں کھو چکے ہیں
ہم اتنا بندگی میں کھو چکے ہیں
خدا سے بات تک کرنے لگے ہیں
کھلونے سچ میں مہنگے ہو گئے ہیں
یہاں سب دل سے میرے کھیلتے ہیں
وبا پھیلی ہے ایسی آسماں میں
پرندے سب زمیں پر آ گرے ہیں
سکوں کی آس میں صحرا میں آیا
یہاں بھی پیڑ سب روٹھے کھڑے ہیں
اچانک آ کسی شب دیکھ آ کر
بڑے مشہور اپنے رت جگے ہیں
کوئی دوجا نہیں نزدیک میرے
مرے جو رابطے ہیں آپ سے ہیں
مزاج اپنا جہاں سے مختلف ہے
بہت کم لوگوں سے ہم بولتے ہیں
مرا رونا بھی سوہلؔ معجزہ ہے
خزاں میں پھول کچھ کھلنے لگے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.