ہم جاہل ناکارہ لوگ
ہم جاہل ناکارہ لوگ
ہم پر کریں اجارا لوگ
ہم ہیں راکھ امیدوں کی
وہ ہیں چاند ستارا لوگ
کس کی بات سنے کوئی
بول رہے ہیں بارہ لوگ
ڈوب رہے تھے سب کے سب
بھولے آس کنارا لوگ
دل سے مل کر رہتے ہیں
ایک ہی گھر میں بارہ لوگ
بھائی چارہ ختم ہوا
ہو گئے پارا پارا لوگ
لہجہ کس نے تلخ کیا
چیخا اور پکارا لوگ
ہم تم ہوں اس دنیا میں
ہم کو نہیں گوارا لوگ
سالوں بعد ہوئے یکجا
آ گئے بیچ دوبارہ لوگ
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.