ہم جو دیہات سے شہروں کی طرف آئے ہیں
ہم جو دیہات سے شہروں کی طرف آئے ہیں
عشق اور حسن کے بچھڑے ہوئے ہمسائے ہیں
ایک بے رنگ سے موسم کی ہوا چلتی ہے
اب نہ وہ دھوپ نہ پیڑوں کے گھنے سائے ہیں
کون سا پھول ہمیں یاد نہیں بچپن کا
کون سا رنگ جوانی کا بھلا پائے ہیں
گرد ایام گزشتہ بھی تو ساتھ آئی ہے
ہم ترے پاس اکیلے تو نہیں آئے ہیں
تیری آنکھیں تو اجالے کی امیں ہیں اب تک
یہ اندھیرے تو کسی اور نے پھیلائے ہیں
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 58)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.