ہم جو پکڑیں بھی تو کیا ہاتھ میں آ جائیں گے
ہم جو پکڑیں بھی تو کیا ہاتھ میں آ جائیں گے
خواب جگنو کی طرح رات میں آ جائیں گے
رات بھر چاند ستاروں سے مری بات ہوئی
ایسا لگتا تھا کسی بات میں آ جائیں گے
ہم سے درویش رہیں گوشہ نشیں بہتر ہے
خود سے نکلے تو تری ذات میں آ جائیں گے
وقت کو ہاتھ میں محسوس کریں گے پہلے
اور پھر آپ بھی اوقات میں آ جائیں گے
جائیں دنیا کے کسی کونے کسی موسم میں
ہم سے وعدہ کریں برسات میں آ جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.