ہم کل اس انجمن سے جو پڑھ کر غزل گئے
ہم کل اس انجمن سے جو پڑھ کر غزل گئے
کہتے ہیں ان کی آنکھوں میں ساگر مچل گئے
روئی سحر تو حسن کے منظر بدل گئے
شبنم کی چوٹ کھائی تو پتھر پگھل گئے
ایسے بھی موڑ آئے رہ عشق میں جہاں
ہم خود ہی اپنے آپ سے بچ کر نکل گئے
اگلے سے اب کہاں ہیں وہ تشنہ لبان شوق
شیشے بدل گئے مے و ساغر بدل گئے
اب دیکھ تیرے شہر کی گلیاں اداس ہیں
دیوانے تیرے شہر سے باہر نکل گئے
تم ساتھ تھے تو گویا زمانہ بھی ساتھ تھا
بدلے جو تم تو وقت کے تیور بدل گئے
ہم اہل غم کا کیا کہ بہار ان کے نام پر
بہلا دیا کسی نے تو اکثر بہل گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.