ہم کسی پیکر مرمر کی طرف کیا دیکھیں
ہم کسی پیکر مرمر کی طرف کیا دیکھیں
آئنہ دیکھ کے پتھر کی طرف کیا دیکھیں
دیکھنا ہے تو کبھی ڈوب کے دیکھیں گے اسے
اس بلندی سے سمندر کی طرف کیا دیکھیں
سامنے جو ہے وہ منظر نہیں دیکھا جاتا
سر پہ لٹکے ہوئے خنجر کی طرف کیا دیکھیں
بند کمرے میں گھٹن ہے مگر الجھن تو نہیں
کھڑکیاں کھول کے باہر کی طرف کیا دیکھیں
ہم کو معلوم ہے ہر لمحۂ ہستی کا حساب
اٹھ کے ہر صبح کلنڈر کی طرف کیا دیکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.