ہم کسی سے بے سبب تو دوستی کرتے نہیں
ہم کسی سے بے سبب تو دوستی کرتے نہیں
دوست ان کو کیوں کہیں جو دشمنی کرتے نہیں
لاکھ تھوڑی سی ملے لیکن محبت چاہئے
نفرتوں میں ہم بسر یہ زندگی کرتے نہیں
ہے ہمارے پاس بے تعبیر خوابوں کا ہجوم
ہم کسی سے شکوہ ہائے مفلسی کرتے نہیں
کچھ نہ کچھ تو تھا کہ اس نے چھوڑ دی دنیا سرائے
بے سبب بھی جینے والے خود کشی کرتے نہیں
ہم غزل گانے کے فن سے نابلد ہیں اس لئے
محفل شعر و سخن میں شاعری کرتے نہیں
ہم کو کچھ پروا نہیں یہ جان جائے یا رہے
سچ اگر کہنا پڑے تو بزدلی کرتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.