Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم کو درس الفت و مہر و وفا دیتے ہوئے

محمد حبیب حبیبؔ

ہم کو درس الفت و مہر و وفا دیتے ہوئے

محمد حبیب حبیبؔ

MORE BYمحمد حبیب حبیبؔ

    ہم کو درس الفت و مہر و وفا دیتے ہوئے

    خود کو پرکھا آپ نے یہ مشورہ دیتے ہوئے

    ہے بہت بیزار اپنی زندگی سے وہ مگر

    جا رہا ہے سب کو جینے کی دعا دیتے ہوئے

    فیصلہ اک ہے گنہ کا جب کیا اس نے غلط

    کانپ اٹھا ہاتھ منصف کا سزا دیتے ہوئے

    پرورش ہوتی ہے بچے کی یہ اس کی شان ہے

    کس نے دیکھا بطن‌ مادر میں غذا دیتے ہوئے

    چیر کر دریا کا سینہ بے خطر اترے ہیں پار

    حادثے گزرے ہیں ہم کو راستہ دیتے ہوئے

    باپ کے آنسو نہ تھمتے تھے عجب منظر تھا وہ

    قبر پر بیٹے کی اپنے فاتحہ دیتے ہوئے

    ہل نہیں سکتے یہاں سے چاہے مدفن ہی بنے

    ہم نہیں وہ جو چلے جائیں صدا دیتے ہوئے

    میں کہ ششدر رہ گیا ساقی کی حرکت دیکھ کر

    جام لایا اور آگے بڑھ گیا دیتے ہوئے

    جب تمہیں فرصت ملے تو شوق سے آؤ حبیبؔ

    ہنستے ہنستے کہہ دیا اس نے پتہ دیتے ہوئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے