ہم کو کبھی بلائیں کبھی آپ آئیے
ہم کو کبھی بلائیں کبھی آپ آئیے
آپس میں میل جول کا رشتہ بنائیے
راہ حیات دیکھ کے گھبرا رہے ہیں کیوں
ہمت جٹا کے آپ قدم تو بڑھائیے
ممکن ہے ایک روز محبت ہو آپ کو
لیکن یہ اپنے دل سے عداوت مٹائیے
کستے ہیں دوسروں کو کسوٹی پہ جس طرح
ویسے ہی کس کے خود کو کبھی آزمائیے
بے شک نئے دیوں کی حمایت کریں مگر
بجھتے ہوئے چراغ کو پہلے بچایئے
شام و سحر کے کام سے فرصت نکال کر
گیت آپ زندگی کا کبھی گنگنایئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.