ہم کو کھینچے ہے کوئی ذات کسی جانب کو
ہم کو کھینچے ہے کوئی ذات کسی جانب کو
ہم کو لے جائے ہے یہ رات کسی جانب کو
شیخ کہتا ہے ترے نام سے کچھ اور ہمیں
اور جائے ہے تری بات کسی جانب کو
واعظا تیرے بیانات ہیں کچھ اور ہی سمت
اور صحیفوں کے بیانات کسی جانب کو
نقش پا قیس کے جاتے ہیں در لیلیٰ تک
اور یہ ریت کے ذرات کسی جانب کو
ایک میخانے میں کچھ رند صفت دیکھے گئے
بیٹھے کرتے تھے تری بات کسی جانب کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.