ہم کو کیا بات کر نہیں آتی
ہم کو کیا بات کر نہیں آتی
ہاں اگر اور مگر نہیں آتی
اس کے ملنے کی کیا کروں صورت
کوئی صورت نظر نہیں آتی
آتے جاتے ہیں رات دن دن رات
شب غم کی سحر نہیں آتی
آبرو بھی ہے آب موتی کے
جا کے بار دگر نہیں آتی
بڑھ کے بولو کبھی نہ بول بڑا
بد گھڑی بول کر نہیں آتی
کیسی پابند وقت کی ہے اجل
وقت سے پیشتر نہیں آتی
ہے نظر دوسروں کے عیبوں پر
کھوٹ اپنی نظر نہیں آتی
بے خبر اپنے حال سے ہوں عطاؔ
کوئی اس کی خبر نہیں آتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.