ہم کو راہ عاشقی میں زندگی کا غم نہ تھا
ہم کو راہ عاشقی میں زندگی کا غم نہ تھا
مرحلہ در مرحلہ غم عاشقی ہی کم نہ تھا
دھیرے دھیرے سیکھ لی ہم نے نگاہوں کی زباں
ان کا انداز تکلم بھی بہت مبہم نہ تھا
شہر کا عالم کہ جیسے سب یہاں پتھر کے ہوں
خون انساں بہہ رہا تھا اور کسی کو غم نہ تھا
کیوں چرا لیتے ہیں نظریں آتے جاتے لوگ اب
میکدے کا ساقیا پہلے تو یہ عالم نہ تھا
آستانوں پر جبیں سائی مرا شیوہ نہیں
ماسوا تیرے کسی در پر یہ ماتھا خم نہ تھا
معجزہ تھا آپ کا ہاتھوں کو میرے تھامنا
پھر تو جیسے زندگی میں کوئی پیچ و خم نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.