ہم کو تم کو سب سے پہلے درمیاں رکھا گیا
ہم کو تم کو سب سے پہلے درمیاں رکھا گیا
پھر کہیں جا کر زمیں پر آسماں رکھا گیا
یعنی اول تم ہماری نیو میں رکھے گئے
یعنی اس بنیاد پر سارا جہاں رکھا گیا
کل ملا کر بس اسی اک بات کا دکھ ہے ہمیں
ہم یہاں کے تھے ہی کب ہم کو یہاں رکھا گیا
اک ستم یہ ہے کہ کچھ ہم بے جبیں رکھے گئے
اک ستم یہ بھی کہ بت کو بے زباں رکھا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.