ہم لوگ جس گھڑی ترے حلقے میں آ گئے
ہم لوگ جس گھڑی ترے حلقے میں آ گئے
ایسا لگا کہ خلد کے خطے میں آ گئے
ہم لوگ وہ ہیں جن پہ جوانی نہ آ سکی
ہم لوگ بچپنے سے بڑھاپے میں آ گئے
وہ شخص ہم کو چھوڑ کے پیچھے ہٹا تو ہم
افلاک سے زمین پہ لمحے میں آ گئے
دنیا فقط فریب ہے دھوکا ہے دوستو
بچے تبھی تو روتے ہیں دھوکے میں آ گئے
ان پر نہیں پڑا کبھی خوشیوں کا سایہ پھر
وہ لوگ جو کبھی مرے سائے میں آ گئے
ہر دور میں یہ عشق انہیں لوٹتا رہا
ہر دور میں یہ عشق کے جھانسے میں آ گئے
جتنے سوال ہم نے کیے تھے فقیر سے
سب کے جواب ایک ہی نقطے میں آ گئے
خوشیاں کسی کے حصے میں آئیں تمام تر
رنج و الم وجیہؔ کے حصے میں آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.