ہم نہ بھولیں گے کبھی بھی آپ کا احسان یہ
ہم نہ بھولیں گے کبھی بھی آپ کا احسان یہ
وار دیں گے آپ پر سو بار اپنی جان یہ
تم سے پہلے لگ رہی تھی یار مشکل زندگی
مل کے تم سے ہو گئی ہے زندگی آسان یہ
ساتھ تم جب تک تھے میرے زندگی گلزار تھی
زندگی تو ہے وہی پر کتنی ہے سنسان یہ
آج تک سمجھا نہیں میں چند خوشیوں کے لیے
ٹھوکریں کھاتا رہے گا کب تلک انسان یہ
عمر بھر نہ ختم ہوں گی آدمی کی خواہشیں
عمر بھر رہنے نہ دیں گے چین سے ارمان یہ
لوگ جانیں گے میاں مجھ کو مرے اشعار سے
دیکھنا اک دن بنیں گی شاعری پہچان یہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.