ہم نہ کرتے تھے نگہ ایک بدن کی جانب
ہم نہ کرتے تھے نگہ ایک بدن کی جانب
اس لیے دیر سے آئے ہیں سخن کی جانب
تیرے قامت کو سلامت سدا اللہ رکھے
اب نہیں دیکھتے ہم سرو سمن کی جانب
پھول شاخوں سے زمیں پر نہ اتر آئیں کہیں
اس کو جاتے ہوئے دیکھا ہے چمن کی جانب
یہ تصور ہی تسلی مجھے دیتا ہے فگارؔ
چھٹیاں ہوں گی تو جاؤں گا حسن کی جانب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.