ہم نے آنکھوں میں نہیں دل میں سجایا تم کو
ہم نے آنکھوں میں نہیں دل میں سجایا تم کو
سنگخانوں میں بنایا نہ تماشہ تم کو
جسم تو خاک ہے اور خاک میں مل جائے گا
میں بہرحال کتابوں میں ملوں گا تم کو
ایک اک دور میں سو روپ بدل کر دیکھا
اب کے پایا بھی تو ایسا کہ نہ پایا تم کو
برف کے جسموں پہ کیا ٹھنڈی ہواؤں کا اثر
بن کے رہنا ہے یہاں آگ کا شعلہ تم کو
خیر اب تو مری آنکھیں ہیں تمہاری آنکھیں
ہاں مرے بعد نظر آئے گی دنیا تم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.