ہم نے بتا دیا جو ہمارا خیال ہے
تم بھی کہو جو دل میں تمہارے سوال ہے
یہ اور بات روز ہی کھانے میں دال ہے
لیکن اے میرے لعل یہ رزق حلال ہے
یہ بات کہتے کہتے کئی سال ہو گئے
اس کے بغیر اب مرا جینا محال ہے
تم ہی نہیں اداس ہو کل کائنات میں
سب کے دلوں میں کوئی نہ کوئی ملال ہے
ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں روٹی نہیں نصیب
ایسے بھی ہیں کہ جن کے لئے شیرمال ہے
ہر شخص پڑھ رہا ہے خوشی سے مری غزل
میری غزل میں آپ کا حسن و جمال ہے
پایا ہے میں نے جو مجھے اس کی خوشی نہیں
کھویا ہے میں نے جو مجھے اس کا ملال ہے
جی چاہتا ہے لے کے اسے بھاگ جاؤں میں
اے سیفؔ اس کا باپ مگر کوتوال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.