ہم نے دیکھا ہے بہت فتنہ و شر کا منظر
ہم نے دیکھا ہے بہت فتنہ و شر کا منظر
دست قاتل میں اچھلتے ہوئے سر کا منظر
ہر نئے موڑ پہ دیکھو گے بہ چشم حیرت
وقت کے راہ نماؤں کے ہنر کا منظر
آج تکبیریں بھی ہیں بند اذانیں بھی خموش
کتنا دل دوز ہے اللہ کے گھر کا منظر
بعد مدت کے ملاقات ہوئی جب ان سے
قابل دید رہا دیدۂ شر کا منظر
وہ بھی تھے ساتھ مگر شادؔ کے روٹھے روٹھے
کتنا پر لطف تھا اس پہلے پہل کا منظر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.