ہم نے دیکھا ہے جب زندگی کی طرف
ہم نے دیکھا ہے جب زندگی کی طرف
زندگی مڑ گئی بے بسی کی طرف
یوں تو پیش نظر ہیں کئی رہگزر
کوئی جاتی نہیں ہے خوشی کی طرف
میرے ہاتھوں کی خودداری میں کیا کہوں
یہ نہیں پھیلے اب تک کسی کی طرف
لاکھ سجدے کئے کیں دعائیں کئی
پھر بھی دل نہ جھکا بندگی کی طرف
آنسوؤں سے نظر تربتر ہو گئی
جب اٹھی آنکھ لب کی ہنسی کی طرف
ہاتھ میں جام ہم نے لیا تھا ابھی
پاؤں ڈھلنے لگے بے خودی کی طرف
یہ الگ بات ہے آپ سمجھے نہیں
تھا اشارہ مرا آپ ہی کی طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.