ہم نے دنیا کو جس قدر دیکھا
ہم نے دنیا کو جس قدر دیکھا
درد و آہ و فغاں کا گھر دیکھا
پھر کسی آستاں پہ سر نہ جھکا
جب سے اس کل کا سنگ در دیکھا
یگ بتائے ہیں کھوج میں اس کی
اس کو ہم نے نہیں مگر دیکھا
ایک ہلچل ہی مچ گئی دل میں
اس نے جب ہم کو اک نظر دیکھا
چین آتا نہیں کسی پہلو
غم الفت کا یہ اثر دیکھا
پھر نگاہوں میں کوئی غیر نہ تھا
ہم نے جب دل میں ڈوب کر دیکھا
اوجؔ تم جس کو عشق کہتے ہو
ہم نے یہ کھیل عمر بھر دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.