ہم نے حجت تمام کر دی ہے
ہم نے حجت تمام کر دی ہے
اپنی ہر فکر عام کر دی ہے
اتنے جھگڑے ہیں دین و دنیا کے
صبح سے ہم نے شام کر دی ہے
اس کے خوابوں کے انتظار میں ہوں
نیند جس نے حرام کر دی ہے
وہ کوئی خاص دوست ہے جس نے
پشت میری نیام کر دی ہے
جس نے لبیک یا حسین کہا
فوج اس نے قیام کر دی ہے
ہم نے گھوڑے کی پشت پر راہبؔ
زیست اپنی مقام کر دی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.