ہم نے جذبات کو سینے میں دبا رکھا ہے
ہم نے جذبات کو سینے میں دبا رکھا ہے
دل نے اس پر بڑا طوفان اٹھا رکھا ہے
تو مجھے چھوڑ چکا جا بھی چکا ہے لیکن
خود کو اب تک تری دنیا میں بسا رکھا ہے
ہے وفائی ترا لہجہ ترے جھوٹے وعدے
ایک مسکان نے ہر دکھ کو چھپا رکھا ہے
پر سکوں بیٹھے ہیں یوں تو ترے آنے پر بھی
دل کی دھڑکن نے مگر شور مچا رکھا ہے
ہم نے دشمن کا برا بھی نہیں چاہا ہے کبھی
لب پہ ہر اک کے لیے حرف دعا رکھا ہے
جاؤ اے اہل جہاں ڈھونڈ کے لاؤ اس کو
جس کے غم نے ہمیں بیمار بنا رکھا ہے
منتظر آج بھی اس کی ہیں یہ کافر آنکھیں
اب تلک راہ میں پلکوں کو بچھا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.