ہم نے کہا کہ عاشقیٔ سیم و زر غلط
ہم نے کہا کہ عاشقیٔ سیم و زر غلط
اس نے کہا یہ بات نہیں ہے مگر غلط
ہوتا یہ سرنگوں کسی در پر تو ٹھیک تھا
رکھا ہوا ہے دوش پر اپنے یہ سر غلط
آخر کھلا یہ ہم پہ مآل سخنوری
اپنا لیا ہے ہم نے جہاں میں ہنر غلط
لیجے خطا پھر آج وہی ہم سے ہو گئی
پھر کہہ گئے غلط کو بغیر خطر غلط
واں ہے غرور حسن سراپا یہاں انا
ہر وصف اس طرف تو بجا ہے ادھر غلط
وہ اور ظلم و جور پہ مائل خبر درست
ہم اور ترک عشق اڑی ہے خبر غلط
پھر آج ان کے در پہ نہ سر جھک سکا شہابؔ
یہ کام ہم سے ہو گیا بار دگر غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.