ہم نے کی اس کی جستجو دل میں
ہم نے کی اس کی جستجو دل میں
مل گئی دل کی آرزو دل میں
ایسی صورت ہے ہو بہ ہو دل میں
جیسے بیٹھا ہوا ہے تو دل میں
اف رے یہ عشق کی بلا نوشی
نام کو بھی نہیں لہو دل میں
وہ تمنا کے سبز باغ کہاں
اب نہیں کوئی آرزو دل میں
عشق کا یہ نشہ یہ مستئ شوق
اتر آئے مے و سبو دل میں
لا مکاں بھی ترا مکاں بھی ترا
عرش پر تو ہے اور تو دل میں
وہ تصور میں لائے ہیں تشریف
ہے محبت کی گفتگو دل میں
نام اللہ کا رہا باقی
یعنی اب ہے مقام ہو دل دل میں
ہو گیا چاک دامن ہستی
رہ گئی حسرت رفو دل میں
زندگی بن کے تیری یاد آئی
آ گئی جان آرزو دل میں
عالم رنگ و بو طلسم سہی
نہ جما نقش رنگ و بو دل میں
رنگ لائے گی گل کھلائے گی
شوق کی شورش نمو دل میں
عشق رسوا مزاج ہے شاکرؔ
تابکے ذوق آبرو دل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.