ہم نے سب دریا یہاں پایاب دیکھے
ہم نے سب دریا یہاں پایاب دیکھے
ایک عرصہ ہو گیا سیلاب دیکھے
اینٹ ساری لگ گئی بنیاد میں جب
پھر کہاں سے اب کوئی محراب دیکھے
دن کو تعبیروں میں ہی الجھے رہے ہیں
رات میں ہم نے بھی کیسے خواب دیکھے
اس سمندر میں اترنا چاہئے اب
کون ساحل پر کھڑا گرداب دیکھے
میں بھی ثاقبؔ دل گرفتہ ہو گیا ہوں
جب سے ان کی بزم کے آداب دیکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.