ہم نے ٹھکرا دیا جو بس میں تھا
ہم نے ٹھکرا دیا جو بس میں تھا
ورنہ اک خواب دسترس میں تھا
میں بھی اظہار کر نہیں پائی
اور کچھ دل بھی پیش و پس میں تھا
چھین لاؤں تری محبت کا
ہر وہ پل جو گئے برس میں تھا
اس کے کوچے میں ہم نے دیکھا ہے
کیف سا ایک خار و خس میں تھا
شب گزاری گلاب لمحوں میں
کوئی احساس ہر نفس میں تھا
اس کو آزاد کر نہیں پائی
دل پرندہ کسی قفس میں تھا
کیا محبت کو ڈھونڈھتی عنبرؔ
مبتلا ہر کوئی ہوس میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.