ہم نے تو کاٹ لی ہے سزا آپ خوش رہیں
ہم نے تو کاٹ لی ہے سزا آپ خوش رہیں
محفوظ تم کو رکھے خدا آپ خوش رہیں
دو پل ملے خوشی کے ہیں ان کو سنوار لیں
کل کی خبر ہے کس کو پتا آپ خوش رہیں
پایا سکون ہم نے تھا بانہوں میں آپ کی
پھر سے نصیب ہوگا وہ کیا آپ خوش رہیں
سامان اپنا باندھ کے تم اٹھ کے چل دیے
چاروں طرف ہے بہکی ہوا آپ خوش رہیں
چاہے تمام زخم دو یا دو ہمیں دوا
ہے آرزو یہ دل کہ سدا آپ خوش رہیں
محسوس ہو رہی ہیں بڑھی دل کی دھڑکنیں
انتم پڑاؤ ہو نہ مرا آپ خوش رہیں
آذرؔ ذرا سی بات کو یوں طول تم نہ دو
غصہ نہیں ہے اس کی دوا آپ خوش رہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.