ہم پلہ مرے آج سکندر بھی نہیں ہے
ہم پلہ مرے آج سکندر بھی نہیں ہے
اک سلطنت حسن مرے زیر نگیں ہے
وہ ہوش سے بیگانہ ہو تو دیکھ لے جس کو
کیا چیز ہے جادو جو نگاہوں میں نہیں ہے
دور اتنا کہ دنیائے تخیل میں نہ آئے
وہ پاس ہے اتنا کہ رگ جاں سے قریں ہے
تیرے رخ تاباں کا نگہبان ہے کاکل
نظارہ کناں کفر کی آغوش میں دیں ہے
اس باب میں کامل ہے یقیں مجھ کو تو جوہرؔ
سب کچھ سہی وہ عہد فراموش نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.