ہم پہ اک ظلم کر دیا گیا ہے
ہم پہ اک ظلم کر دیا گیا ہے
دل محبت سے بھر دیا گیا ہے
اس کے آنگن میں اڑ کے جانے کو
اک پرندے کا پر دیا گیا ہے
ہم نے اک پھول لینا چاہا تھا
باغ کانٹوں سے بھر دیا گیا ہے
اب تجھے سوچنا بھی مشکل ہے
اتنا مصروف کر دیا گیا ہے
کوئی تو یہ خبر سنا جائے
جینا آسان کر دیا گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.