ہم پکارا کیے مسلسل نیند
ہو چکی تھی مگر معطل نیند
کس قدر بجلیاں کڑکتی ہیں
لے اڑے آج شب کی بادل نیند
ایک شب خواب میں تم آئے تھے
پھر میسر ہوئی نہ اک پل نیند
کوئی ابلیس پی گیا ہے اسے
لے اڑی ہے یہ خالی بوتل نیند
اپنی اپنی ضرورتوں کے سبب
سب کی رہتی ہے نامکمل نیند
جاگتے ہیں چراغ آنکھوں میں
کیا ہوئی بستیوں میں راولؔ نیند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.