ہم پیاسوں کی یہی کہانی جشن منانے لگتے ہیں
ہم پیاسوں کی یہی کہانی جشن منانے لگتے ہیں
دور کہیں جب دیکھیں پانی جشن منانے لگتے ہیں
ہم ایسے تھے گھر ایسا تھا گاؤں ہمارا ایسا تھا
دیکھ کے اب تصویر پرانی جشن منانے لگتے ہیں
اتنے مشکل رستوں پر اس بار سفر ہے لوگوں کا
دیکھ کے تھوڑی سی آسانی جشن منانے لگتے ہیں
دل کی حالت پر ہم پہلے ماتم کرنے لگتے تھے
دیکھ کے اب تو چوٹ پرانی جشن منانے لگتے ہیں
میرے اپنے کچھ لوگوں کو پیار ہے میرے اشکوں سے
دیکھ کے میری آنکھ میں پانی جشن منانے لگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.