ہم راہ رو منزل دشوار رہے ہیں
ہم راہ رو منزل دشوار رہے ہیں
ہر طرح مصیبت میں گرفتار رہے ہیں
گہہ قید میں اور گاہ سر دار رہے ہیں
اے پیارے وطن تیرے پرستار رہے ہیں
ہر چند وفاؤں پہ لگائے گئے الزام
اے ہند مگر تیرے وفادار رہے ہیں
یہ بات الگ ساقی نوازے نہ نوازے
ہم مے کدۂ عشق کے مے خوار رہے ہیں
جو ننگ چمن کہتے ہیں تاریخ تو دیکھیں
ہم روح چمن زینت گلزار رہے ہیں
خود اہل خرد چھوڑ گئے راہ وفا کو
ہم اہل جنوں صاحب کردار رہے ہیں
دعوائے محبت ہے جنہیں آج چمن سے
ماضی میں وہی دیش کے غدار رہے ہیں
جب جب بھی کڑا وقت پڑا اپنے وطن پر
جاں اپنی فدا کرنے کو تیار رہے ہیں
دنیا کو سبق ہم نے اہنسا کا پڑھایا
دشمن کے لئے آہنی دیوار رہے ہیں
ببیاکؔ مٹا سکتا نہیں ہم کو زمانہ
ہم حق کے لئے بر سر پیکار رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.