ہم سے چھپ کر ہمیں دیکھتا کون تھا
ہم سے چھپ کر ہمیں دیکھتا کون تھا
ہم جہاں تھے وہاں تیسرا کون تھا
کس نے راہوں میں میری اگائے تھے چاند
میری خاطر مجسم دعا کون تھا
آج تک میں سمجھ نہ سکا ایک شخص
میرا دشمن تھا یا دوست تھا کون تھا
میرے چہروں کی گنتی کسے یاد تھی
مجھ سے بڑھ کر مرا آشنا کون تھا
میری آنکھوں سے چھپ کر مرے جسم میں
رات آنسو بہاتا ہوا کون تھا
تم اگر اپنے قاتل نہیں ہو خمارؔ
تو وہ تم جیسی ہی شکل کا کون تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.