ہم سے ہمارے لخت جگر چھین لو گے کیا
ہم سے ہمارے لخت جگر چھین لو گے کیا
مظلوم کی دعا سے اثر چھین لو گے کیا
مجمعے میں اپنے قد کو بڑھانے کے شوق میں
جس کا ہو قد دراز وہ سر چھین لو گے کیا
اس جرم میں کہ خواب ہیں دیکھے بہار کے
اہل نظر سے حسن نظر چھین لو گے کیا
آنکھوں پہ اب نظر ہے بجھا کر چراغ سب
خوابوں سے ان کا آخری گھر چھین لو گے کیا
حسن و جمال اپنا بڑھانے کے خبط میں
دھرتی سے برگ و بار و شجر چھین لو گے کیا
گھیرے میں ظالموں کے علم حق کا تھا منع
علویؔ سے کوفیو یہ ہنر چھین لو گے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.