ہم سے روداد محبت میں خیانت نہ ہوئی
ہم سے روداد محبت میں خیانت نہ ہوئی
اس سے بچھڑے تو کسی اور سے الفت نہ ہوئی
دل میں بستے تھا میرے وہ کبھی دھڑکن کی طرح
بعد اس کے تو مرے دل کو محبت نہ ہوئی
کس طرح سب کو بتاؤں میں بچھڑنے کا سبب
ضرب ایسی ملی مجھ کو کبھی ہمت نہ ہوئی
اس کو جلدی تھی کسی اور سے ملنے کی تبھی
ایسا روٹھا وہ منانے کی بھی مہلت نہ ہوئی
وہی شامل ہے مرے خون جگر میں جس کو
مجھ سے ملنے کی دوبارہ کبھی چاہت نہ ہوئی
جب تلک تھا وہ مری ذات میں روشن کاشفؔ
میری آنکھوں کو اجالے کی ضرورت نہ ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.