ہم سے روٹھا ہوا ہے مدت کا
وہ جو بچھڑا ہوا ہے مدت کا
یاد جان بہار کا دامن
دل نے تھاما ہوا ہے مدت کا
اب تو پہچان بھی نہ پائیں گے
ان کو دیکھا ہوا ہے مدت کا
مہر و الفت کا دل کے صحرا پر
ابر برسا ہوا ہے مدت کا
دل سرائے میں کارواں غم کا
آ کے ٹھہرا ہوا ہے مدت کا
اپنی قسمت کا مسئلہ اخترؔ
یوںہی الجھا ہوا ہے مدت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.