ہم تلخیٔ حیات کو آساں نہ کر سکے
ہم تلخیٔ حیات کو آساں نہ کر سکے
صحرائی زندگی کو گلستاں نہ کر سکے
تھا زعم جن کو اپنی مسیحائی کا یہاں
وہ بھی علاج سوزش پنہاں نہ کر سکے
وارفتگئ شوق میں شل ہو گئے بدن
عابد طواف کوچۂ جاناں نہ کر سکے
کچھ یوں چلی تھی باد حوادث کہ کہ عمر بھر
قندیل آرزو کو فروزاں نہ کر سکے
آلام عاشقی نے کیا خود سے بے خبر
ہم تذکرۂ سختئ دوراں نہ کر سکے
ایسا چبھا ہے نشتر بیداد آرزو
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
باد نسیم اب کے مظفرؔ عجیب تھی
ہم اہتمام صبح بہاراں نہ کر سکے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.