ہم ترے دل سے نکل آئے مگر کیا نکلے
ہم ترے دل سے نکل آئے مگر کیا نکلے
جس طرح کوئی سمندر میں سے پیاسا نکلے
تیرے جانے سے مرا حلقۂ احباب بڑھا
اہل درد اہل محبت سے زیادہ نکلے
اب ترے ذکر پہ آنسو نہیں ٹپکا تو کیا
وقت طے کرتا ہے یہ قید رہے یا نکلے
میں محبت میں بہت آگے نکل جاتا ہوں
رات میں جیسے سفر پر کوئی اندھا نکلے
حال ایسا ہو کہ ہر دیکھنے والا روئے
سننے والوں کی زبانوں سے دلاسہ نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.