ہم تو ہر غم کو جہاں کے غم جاناں سمجھے
ہم تو ہر غم کو جہاں کے غم جاناں سمجھے
جب بڑھا نشہ تو ہم بادۂ عرفاں سمجھے
جو بہاروں کو سحر کاریٔ دوراں سمجھے
زندگانی کو وہی خواب پریشاں سمجھے
فکر ایجاد ستم میں وہ جھکائے تھے جبیں
ہم انہیں اپنی جفاؤں پہ پشیماں سمجھے
کھا گیا ایک جہاں میرے تبسم کا فریب
جو مری طرح پریشاں تھے پریشاں سمجھے
ہم نے شکوہ نہ کیا شوقؔ کسی سے غم کا
اپنی تقدیر کو اپنے سے گریزاں سمجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.