ہم تو لوٹ آئیں مگر دشت سبب پوچھتا ہے (ردیف .. ا)
ہم تو لوٹ آئیں مگر دشت سبب پوچھتا ہے
جاں دہی چھوڑ کے گھر بار سے لگ جانے کا
تاب اس عشق نہ اس عشق پہ مر مٹنے کی
دل کہ ہر یار طرح دار سے لگ جانے کا
سر کشیدہ لیے پھرتے ہیں کہ شاید مل جائے
ایک موقع تری تلوار سے لگ جانے کا
ایک پتلی نہیں پھرنے کی مرے مرنے سے
ایک شانہ نہیں دیوار سے لگ جانے کا
سانولی رت کو نہ دیکھو کہ یہ ترسی ہوئی شام
اک بہانہ ہے گلے یار سے لگ جانے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.