ہم تمہیں بد دعا نہیں دیں گے
ہم تمہیں بد دعا نہیں دیں گے
اتنی لمبی سزا نہیں دیں گے
غم کو محسوس کیجیے صاحب
غم تو ایسے مزہ نہیں دیں گے
اپنی بد صورتی کرو محسوس
ہم تمہیں آئنہ نہیں دیں گے
یہ مرض ٹھیک ہی نہیں ہوگا
آپ جب تک دوا نہیں دیں گے
تم کو کر دیں گے بس سپرد خدا
ہم کوئی فیصلہ نہیں دیں گے
خود ہی خوش ہوئیے وفا کر کے
لوگ داد وفا نہیں دیں گے
چین ان کو نہ آئے گا جب تک
اپنے احساں گنا نہیں دیں گے
اپنی بے لوث چاہتوں کا کبھی
ہم تمہیں واسطہ نہیں دیں گے
تم مرے دوست رہ چکے ہو کبھی
اتنی جلدی بھلا نہیں دیں گے
دل جو ماں باپ کا دکھایا تو
دل سے وہ بھی دعا نہیں دیں گے
ہم مبلغ ہیں عشق کے نصرتؔ
نفرتوں کو ہوا نہیں دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.