ہم تمہیں یاد کرتے رہے
ہم تمہیں یاد کرتے رہے
وقت برباد کرتے رہے
سننے والا کوئی بھی نہ تھا
پھر بھی فریاد کرتے رہے
کیا بتائیں کہ ہم یار کیا
ہجر کے بعد کرتے رہے
قید سے چھوٹ کر جا بجا
ذکر صیاد کرتے رہے
کیوں کر اپنوں کو ناشاد کر
غیر کو شاد کرتے رہے
زخم کو چھیڑتے ہی چلے
درد ایجاد کرتے رہے
ہو کے افرنگؔ برباد خود
کس کو آباد کرتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.