Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ان کی بزم میں لوگوں کو کم دکھائی دئے

شکیل ابن شرف

ہم ان کی بزم میں لوگوں کو کم دکھائی دئے

شکیل ابن شرف

MORE BYشکیل ابن شرف

    ہم ان کی بزم میں لوگوں کو کم دکھائی دئے

    کسی نے ہم کو پکارا تو ہم دکھائی دئے

    جو سرفراز تھے سر ان کے خم دکھائی دئے

    جہاں جہاں ترے نقش قدم دکھائی دئے

    وہ جس گلی میں ہمیں روکتے تھے جانے سے

    اسی گلی میں کئی محترم دکھائی دئے

    سو اپنے دل میں انہیں بھی پناہ دینی پڑی

    خوشی کو ڈھونڈ رہے تھے کہ غم دکھائی دئے

    پتا چلا کہ دکھاوا تھا اور کچھ بھی نہیں

    قدم قدم پہ جو اہل کرم دکھائی دئے

    گنا رہے تھے فضیلت جو مل کے رہنے کی

    ستیزہ کار وہ سارے بہم دکھائی دئے

    یہ اور بات مخاطب نہیں ہوئے ہم سے

    یہی بہت ہے کہ وہ کم سے کم دکھائی دئے

    سب اپنے آپ کو افضل بتا رہے تھے شکیلؔ

    عجیب حال میں اہل حرم دکھائی دئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے