Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ان کی تلخ بیانی پسند کرتے ہیں

راجہ گردھاری پرساد باقی

ہم ان کی تلخ بیانی پسند کرتے ہیں

راجہ گردھاری پرساد باقی

MORE BYراجہ گردھاری پرساد باقی

    ہم ان کی تلخ بیانی پسند کرتے ہیں

    وہ لب غضب ہیں کہ حنظل کو قند کرتے ہیں

    نہیں پہنچتے مرے گل کے قد موزوں کو

    ہزار سرو قد اپنا بلند کرتے ہیں

    نہ ہوں گا تارک مے ناصحوں کے کہنے سے

    یہ کیوں پھراتے ہیں سر کس کو پند کرتے ہیں

    سنہرے کپڑوں میں ملتے ہیں عطر صندل کا

    وہ آج اپنے کو سونا سوگند کرتے ہیں

    وہ گالی دے کے لب شکریں سے عاشق کو

    مٹھاس نقل سخن کی دو چند کرتے ہیں

    انہیں تو منع نہیں کرتے ظلم سے ناصح

    ہمیں کو طعنہ و تشنیع و پند کرتے ہیں

    کسی کے ہے لب شیریں کی ہمسری کی سزا

    جو نیشکر کے جدا بند بند کرتے ہیں

    وہ دیکھتے ہیں جسے خواب میں نہ دیکھے کوئی

    جب آنکھیں اپنی تصور میں بند کرتے ہیں

    ہمارے حال پر اب تک عتاب ہے باقیؔ

    وہ امتحان بھلا تا بہ چند کرتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے