ہم ان کو خوشبوؤں میں تولتے ہیں
ہم ان کو خوشبوؤں میں تولتے ہیں
جو پھولوں کی زبانیں بولتے ہیں
وہی سب گیت پھر سے گنگنا دو
مرے کانوں میں جو رس گھولتے ہیں
مجھے پانی پہ چلنا سیکھنا ہے
مرے پاؤں زمیں پر ڈولتے ہیں
محبت پر سیاست کر رہے ہیں
دلوں کو پاؤں میں جو رولتے ہیں
تمہارا ہوں تمہارا ہوں میں باسطؔ
چلے آؤ در دل کھولتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.