Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم اٹھ جائیں گے محفل سے تو ان کو جستجو ہوگی

رشی پٹیالوی

ہم اٹھ جائیں گے محفل سے تو ان کو جستجو ہوگی

رشی پٹیالوی

MORE BYرشی پٹیالوی

    ہم اٹھ جائیں گے محفل سے تو ان کو جستجو ہوگی

    ہمارا ذکر آئے گا ہماری گفتگو ہوگی

    یہ مانا دیکھنے کو وہ زمانہ ہم نہیں ہوں گے

    ہمیں ڈھونڈے گی دنیا جب تمہاری جستجو ہوگی

    کسی کا خون ناحق رائیگاں تو جا نہیں سکتا

    وفا کا روپ نکھرے گا محبت سرخ رو ہوگی

    تمہارے نام سے پہلے ہمارا نام آئے گا

    جہاں عشق و وفا کے سلسلے میں گفتگو ہوگی

    بڑا پر لطف ہوگا وہ نیاز و ناز کا عالم

    نظارہ تو کرے گا دل نظر سے گفتگو ہوگی

    فروغ جلوہ گاہ ناز اپنی ہی نظر تک ہے

    وہاں تک جلوے بھی ہوں گے جہاں تک جستجو ہوگی

    تجلی خود بھی پردہ ہے مگر جب دل سے دیکھیں گے

    بہ ہر صورت نگاہوں میں وہ صورت ہو بہ ہو ہوگی

    نظر کا مدعا دل کی تمنا کون دیکھے گا

    وہ جان آرزو ہوگا تو کس کو آرزو ہوگی

    بکھر جائے گا سب حسن چمن بندی کا شیرازہ

    ہوائے سرکشی میں جب فضائے رنگ و بو ہوگی

    ہم اس منہ بولتی بے چارگی پر دم بخود ہوں گے

    وہ ہوں گے سامنے بے خود نگاہ جلوہ جو ہوگی

    سلیقہ آتے آتے آیا ہے نظروں سے پینے کا

    رشیؔ اب مے کشی بے گانہ جام و سبو ہوگی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے