ہم یہ کردار کر چکے پہلے
خود کو دیوار کر چکے پہلے
اب ترا احترام کرتے ہیں
ہم تجھے پیار کر چکے پہلے
تم سے منکر تو اب ہوئے ہیں ہم
اپنا انکار کر چکے پہلے
موت آسان مانگتے ہیں ہم
جینا دشوار کر چکے پہلے
نام بدنام کر کے دشمن کا
وار تو یار کر چکے پہلے
عشق کا عین آگ کا دریا
بارہا پار کر چکے پہلے
خودکشی وجہ کیف ہے ہی نہیں
کتنے بیمار کر چکے پہلے
آخری انتظار سارا دن
ہم کئی بار کر چکے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.