ہم ذکر نو بہار کریں یا نہیں کریں
ہم ذکر نو بہار کریں یا نہیں کریں
اک جبر اختیار کریں یا نہیں کریں
خون جگر چراغ وفا خانۂ امید
اب ان کا انتظار کریں یا نہیں کریں
زنجیر کو سنبھال کے بیٹھے ہیں دیر سے
دیوانگی کو پیار کریں یا نہیں کریں
کیا جانے لوٹ لے کوئی آکر متاع غم
حالات سازگار کریں یا نہیں کریں
آیا ہے پھر سلام محبت ادب کے ساتھ
ہم ان پہ اعتبار کریں یا نہیں کریں
صابرؔ کسی کی بزم سے کچھ واسطہ نہیں
ذکر وفا شعار کریں یا نہیں کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.